سوال کا جواب: لبنان کے صدارتی انتخابات اور سعودی – ایران اختلافات
- Published in سیاسی-سوالات
- سب سے پہلے تبصرہ کرنے والے بنیں
- |
سوال کا جواب
لبنان کے صدارتی انتخابات اور سعودی – ایران اختلافات
سوال :
یہ دیکھا جارہا ہے کہ جمہوریہ لبنان کے صدر کا انتخاب پیچیدہ ہوتا جارہا ہے اور پارلیمنٹ میں کوٹہ بھی پورا نہیں کیا گیا۔ یہ عمل کئی بار دہرایا گیا اگرچہ سب جانتے ہیں کہ موثرمتحرک قوتیں حزب اللہ اور اس کے حامی اور المستقبل پارٹی اور اس کے حمایتی ہیں۔ یہ بات بھی پوشیدہ نہیں کہ ان دونوں گروہوں کے پس پشت ایران اور سعودی عرب ہیں۔ تو پھر کوٹہ پورا نہ ہونے کا کیا مطلب ہے جبکہ دونوں فریقوں کے پشت پناہ یعنی ایران اورسعودی عرب اس وقت امریکہ کے وفادار ہیں؟ ایسا کیوں ہے کہ یہ کوٹہ پورہ ہونے نہیں دے رہے ؟ ایک اور بات یہ ہے کہ لبنان میں سعودیہ اور ایران کے درمیان کشیدگی میں شدد پیداہو گئی ہے حالانکہ یہ دونوں امریکہ کے وفادار ہیں، اس کا سبب کیا ہے ؟جزک اللہ خیر۔